Poet: John Elia 


دل کی ہر بات دھیان میں گزری

ساری ہستی گمان میں گزری

ازل داستان سے اس دم تک

جو بھی گزری اک آن میں گزری

جسم مدت تیری عقوبت کی

ایک اک لمحہ جان میں گزری

زندگی کا تھا اپنا عیش مگر

سب کی سب امتحان میں گزری

ہائے وہ ناوک گذارش رنگ

جس کی جنبش کمان میں گزری

وہ گدائی گلی عجب تھی کی واں

اپنی اک آن بان میں گزری

یوں تو ہم دم بہ دم زمین پہ رہے

عمر سب آسمان میں گزری

جو تھی دل طائروں کی مہلت بود

تا زمیں وہ اوران میں گزری

بود تو اک تکان ہے سو خدا

تیری بھی کیا تکان میں گزری