اے چاند
یہاں نہ نکلا کر
Ay Chand Yaha Na Nikla Kar
Poet: Habib Jalib
اے چاند
یہاں نہ نکلا کر
بے نام سے
سپنے دیکھا کر
یہاں
اُلٹی گنگا بہتی ہے
اس دےس
میں اندھے حاکم ہیں
نہ ڈرتے
ہیں نہ نادم ہیں
نہ لوگوں
کے وہ خادم ہیں
ہے یہاں
پے کاروبار بہت
اس دیس
میں گردے بکتے ہیں
کچھ لوگ
ہیں عالی شان بہت
اور کچھ
کا مقصد روٹی ہے
وہ کہتے
ہیں سب اچھا ہے
مغرب کا
راج ہی سچا ہے
یہ دیس ہے
اندھے لوگوں کا
اے چاند
یہاں نہ نکلا کر
Comments
Post a Comment
Thanks for your views, we will reply soon.