ہایے غفلت سے ہماری گیے مارے بچے urdu poetry

 



سہیل احمد

ہایے غفلت سے ہماری گیے مارے بچے

لقمہ موت بنے چاند سے پیارے بچے


تم نے اپنا انہیں سمجھا ہی نہیں تھا ورنہ

بھوک سے ایسے بلکتے یہ تمہارے بچے؟


سب کو ہوتے ہیں بہت جان سے پیارے بچے

اے خدا شاد رہیں سارے کے سارے بچے


محفل رقص سجانے سے کہیں بہتر تھا

ہم بچالیتے اگر چاند، ستارے بچے


سر ندامت سے جھکا جاتا ہے سن کر احوال

مر گیے بھوک سے صحرا میں ہمارے بچے


Comments